35

میئر لندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کر دیا،ٹرمپ کےدورہ لندن کے دوران کنجیشن زون میں سے گاڑیاں گزارنے پرمیئرصادق خان کی ہدایت پر امریکی سفارتخانے کو750 پاونڈکابل بھیج دیاگیا۔

دورہ لندن کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی گاڑیوں کےکنجیشن زون سےگزرنے پر میئر لندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کر دیا ، مقامی حکومت نے انہیں سروس چارجزکابل بھجوادیا۔

,
امریکی صدرگزشتہ دنوں برطانیہ کے دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم تھریسامے اور شاہی خاندان کے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں اور اس دوران ان کا قافلہ ممنوعہ اوقات میں کنجیشن زون سے گزراتھا۔
,
امریکی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہوتے ہیں اس لئے کوئی رقم ادانہیں کی جائے گی جبکہ ٹی ایل ایف کاکہنا ہے کہ یہ ٹیکس نہیں سروس چارجز ہیں جو اداکرناہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں