24

ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار اور ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان کاڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

پاکپتن

ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار اور ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان کاڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔عوام الناس کی شکایات سنیں اور متعلقہ  افسران کو ازالے کے احکامات جاری کیے۔ 
پاکپتن : تفصیلات کے مطابق  لوگوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او پاکپتن نے ڈی سی پاکپتن کے ہمراہ ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران انھوں نے درخواستوں گزاروں کی تحریری شکایات کا جائزہ لیا اور ان سے مسائل کے متعلق استفسار کیا۔  ڈی پی او پاکپتن نےموقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقین کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر حقائق کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کیسسز کی تفتیش، ملزمان کی گرفتاری اوردیگر شکایات پر درخواست گزاروں کو اعتماد میں لیا جائے اور ہر ممکن حد تک ان کی داد رسی یقینی بنائی جائے۔ڈی پی او پاکپتن نے مزید کہا کہ متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز عوامی شکایات سننے کیلئے مقررہ اوقات کار میں لوگوں کی شکایات کو ذاتی طور پر سنیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں