45

اٹک کے قریب مسافر بس الٹنے سے 13 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

اٹک کے قریب مسافر بس الٹنے سے 13 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

اٹک: سوات سے لاہور جانے والی مسافر بس براہمہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اٹک کے قریب مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، مسافر بس سوات سے لاہور جارہی تھی کہ برہمہ انٹر چینچ کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا جب کہ بس میں افراد سوار تھے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹیکسلا اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 6 مرد، 3 عورتیں اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں