17

اسلام آباد زبیر قصوری پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل فون بنانے والی معروف امریکی کمپنی آئی فون ایپل کی فیس ٹائم اپلیکیشن کو کھول دیا گیا ہے

اسلام آباد
زبیر قصوری
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل فون بنانے والی معروف امریکی کمپنی آئی فون ایپل کی فیس ٹائم اپلیکیشن کو کھول دیا گیا ہے اس بات کا فیصلہ موبائل فون امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کی درخواست پر کیا گیااس سے پہلے فیس ٹائم ایپلیکیشن پر پابندی تھی جس کے باعث اس ملک میں غیرقانونی طریقے سے آئی فون برآمد کیے جارہے تھے جس سے حکومت کو کو ٹیکسز کی مد میں ہر روز کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا کیونکہ جو غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں موبائل فون آتے تھے اس پر فیس ٹائم کام کرتا تھا اور جو قانونی طریقے سے پاکستان میں آئی فون آتے تھے اس پر فیس ٹائم ایپلیکیشن کی پابندی تھی پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پابندی کا خاتمہ کردیا گیا ہے ہے اور اس سے لاکھوں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو براہ راست فائدہ ہوگا اور غیر ملکی کمپنی پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو بھی مزید فروغ دے گی ابھی جس سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں