69

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ 57 فیصد افراد علاج سے محروم، عالمی ماہرین کی رپورٹ

لاڑکانہ: رتو ڈیرو میں ایڈز کی وبا پر عالمی ماہرین کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرین کی نصف سے زیادہ تعداد علاج سے محروم ہے۔

لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے سے متعلق عالمی ماہرین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے جنیوا ہیڈ کوارٹرز کو بھیجی گئی پہلی رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 751 ہے جن میں 604 بچے شامل ہیں، اب تک صرف 324 متاثرہ افراد کو علاج مل سکا ہے جو کہ 43 فیصد ہے جبکہ 57 فیصد متاثرین علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرین کو ادویات کی فراہمی ایک چیلنج ہے، کیونکہ پاکستان کے پاس صرف 240 متاثرہ بچوں کے علاج کے لئے ادویات موجود ہیں اور 364 بچے علاج سے محروم ہیں۔ 240 زیر علاج بچوں کے لیے بھی صرف 15 جولائی تک ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں