اہم خبریں

آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 99 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم اسٹیٹ بینک میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہے اور پہلی قسط کی مالیت اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کی شکل میں 716 ملین ڈالر بنتی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ بجلی مزید مہنگی، آئی ایم ایف شرائط سے متعلق مزید انکشافات

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کو یہ رقم 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے قرض کے عوض پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستانی صارفین سے 150 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی بجٹ میں 10 کھرب سے زیادہ کے ٹیکس بھی لگائے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More