اہم خبریں

آرامکو نے 17 کھرب ڈالر مالیت کے آئی پی او ظاہر کردی

A sign of Saudi Aramco’s initial public offering (IPO) is seen during a news conference by the state oil company at the Plaza Conference Center in Dhahran, Saudi Arabia November 3, 2019. REUTERS/Hamad I Mohammed TPX IMAGES OF THE DAY سعودی عرب کی توانائی کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آراکو نے دنیا کی سب سے بڑی 17 کھرب 10 ارب ڈالر کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) ظاہر کردی۔
آرامکو کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی کا 1.5 فیصد حصص فروخت کریں گے جس کی مالیت تقریباً 24 ارب ڈالر بنتی ہے۔
سعودی ریاست کی ملکیت میں کمپنی نے فی حصص قیمت 30 سے 32 ریال (8 سے 8.5 ڈالر) طے کرتے ہوئے کہا کہ ‘پہلے کمپنی کا 1.5 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے’۔
مزید پڑھیں: سعودی آرامکو اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے کا اعلان
کافی تاخیر کے بعد سامنے آنے والی پیشکش سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ابتدائی 20 کھرب ڈالر کے ہدف سے پیچھے ہے تاہم یہ اسٹاک مارکیٹ میں 2014 پیش ہونے والے دنیا کے سب سے بڑی ریٹیل کمپنی علی بابا کی حریف ثابت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ علی بابا نے 2014 میں 25 ارب ڈالر کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کرائے تھے۔
واضح رہے کہ آرامکو کے بارے میں امید کی جارہی تھی کہ ابتدائی طور پر کمپنی کے 5 فیصد حصص کی فروخت کی جائے گی جس میں 2 فیصد تک کی فروخت سعودی ایکسچینج اور 3 فیصد غیر ملکی ایکسچینج میں کی جائے گی۔
تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی اسٹاک میں فروخت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے تیار، سعودی میڈیا
سعودی عرب آئی پی او کی کامیابی کے لیے تمام تر اقدامات کررہا ہے جو سعودی ولی عہد کے معیشت کو متنوع بنانے اور غیر توانائی کے شعبوں اور بڑے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
عالمی ریٹنگ کمپنی ایس اینڈ پی کا کہنا ہے اسٹاک مارکیٹ میں آنے سے ریاست کو اپنی مالی پوزیشن بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مارکیٹ میں حصص موثر انداز میں پیش کیے گئے تو اس سے پیدا ہونے والے فنڈز کو سعودی عرب کی طویل المدتی معاشی نمو کے لیے استعمال کیا جاسکے گا’۔
حکومت نے امیر ترین سعودی کاروباری خاندانوں اور اداروں کو سرمایہ کاری کا کہا ہے اور کئی قوم پرستوں نے اسے محب وطنوں کا فریضہ بتایا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More