

لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے لندن کے گراؤنڈ لارڈز میں موجود ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ کا 30واں میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لندن کے گراؤنڈ لارڈز میں جاری ہے، میچ دیکھنے کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لارڈرز میں پاکستان کا میچ انجوائے کررہے ہیں، ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
