اہم خبریں

آزادی مارچ: حکومت کا کیپٹل پولیس کو انتظامی اخراجات دینے سے انکار

Pakistani police officers in riot gear walk ahead of a procession organized by the supporters of Pakistan Tehreek-i-Insaf headed by Pakistan’s former test cricketer Imran Khan, in Islamabad, Pakistan, Friday, May 16, 2014. Khan’s supporters marched to the election office to protest against alleged rigging in last year’s elections. (AP Photo/B.K. Bangash)

حکومت نے اسلام آباد (کیپٹل) پولیس کو جمعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کی مد میں مالی تعاون سے انکار کردیا۔

کیپٹل پولیس کی جانب سے حکومت کو انتظامی اخراجات کی مد میں درخواست کی گئی تھی تاہم ایسے قطعی طور پر مسترد کردیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کیپٹل پولیس مالی سال 20-2019 کے اواخر میں مالی وسائل کی کمی سے دوچار ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا آزادی مارچ کے دوران ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ

پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کیا کہ آزادی مارچ میں انتظامات پرہونے والے اخراجات سے متعلق حکومت کو مالی تعاون کی درخواست دی تھی تاہم وفاق نے مسترد کردی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے انکار پر اعلیٰ پولیس حکام نے فیصلہ کیا کہ مالی سال 20-2019 کے پولیس بجٹ سے تمام اخراجات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جون میں یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت اکتوبر میں اسلام آباد میں حکومت مخالف لانگ مارچ کرے گی۔

مزیدپڑھیں: آزادی مارچ کے موقع پر علما کی ’امن مارچ‘ کی پیشکش

اپوزیشن جماعت کے سربراہ کا اس آزادی مارچ کو منعقد کرنے کا مقصد ‘وزیراعظم’ سے استعفیٰ لینا ہے کیونکہ ان کے بقول عمران خان ‘جعلی انتخابات’ کے ذریعے اقتدار میں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹینل کو رکھنے، دیگر صوبوں سے بلائی جانے والی پولیس اور پیرا ملٹری فورس، ان کے لیے کھانا، عارضی رہائش اور نقل و حرکت کے لیے مالی تعاون کو خرچ کیا جانا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کیپٹل پولیس نے ابتدائی طور پر دو ہفتوں کے لیے 27کروڑ روپے کے مالی تعاون کا تقاضہ کیا تھا جس کے بعد اسےکم کرکے ایک ہفتےکے لیے 13 کروڑ روپے طلب کیے گئے۔

افسر نے بتایا کہ بعدازاں 3 دن کے لیے 5 کروڑ روپے مانگے گئے لیکن حکومت نے وہ بھی دینے سے انکار کردیے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پولیس کو اپنے وسائل سے مالی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس بجٹ میں گاڑیوں اور دیگر سامان خریدنے کے لیے مختص ساڑھے تین کروڑ روپے آزادی مارچ کے دوران پولیس انتظامات پر خرچ کردیے جائیں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More