

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے چوہدری بردران کے رابطوں پر اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور صورتحال کے جائزہ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔
کنوینر اکرم خان درانی اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چوہدری پرویز الہی اور مولانا فضل الرحمٰن کے رابطوں پر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی آزادی مارچ کے پلان بی پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کی جانب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کو پلان بی میں شمولیت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں آزادی مارچ کے خاتمے پر ڈیل سے متعلق پیدا ہونے والے تاثر پر بھی غور کیا جائے گا۔Facebook CountTwitter Share29 منٹ پہلے
جے یو آئی(ف) کے کارکنوں کا کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پلان بی کے تحت شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے پشین کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔
کوئٹہ چمن شاہراہ پر جاری دھرنے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میب) کے کارکنان بھی شریک ہیں۔
احتجاج اور دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
قومی شاہراہ کی بندش کے باعث مسافر متبادل کچے راستے سے سفر کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے سفر کرنے والی خواتین، بجوں اور معمر افراد کو بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔Facebook CountTwitter Share30 منٹ پہلے
حب ریور روڈ پر جے یو آئی(ف) کے کارکنوں کا دھرنا جاری
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع سواتی کا کہنا ہے کہ پلان بھی کے ساتویں روز بھی حب ریور روڈ پر جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے۔
دھرنے کے باعث حب ریور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری اور سندھ جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو شام کو دھرنے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔Facebook CountTwitter Share4 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمٰن آج کارکنان سے خطاب کریں گے
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے تحت ملک کی مختلف شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
دھرنا دینے کے لیے جے یو آئی کارکنان نے کوئٹہ پشین ہائی وے کو یارو کے مقام پر بند کردیا جبکہ قلعہ سیف اللہ ہائی وے کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔
دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا دوپہر 3 بجے بنوں لنک روڈ انڈس ہائی وے پر کارکنان سے خطاب متوقع ہے۔
