

صف زرداری کی اسلحہ اور اکثریت کی دھمکی سے نہیں ڈرتے، ایم کیو ایم
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اسامہ قادری نے کہا کہ آصف زرداری کی اسلحہ اور اکثریت کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے کہا کہ آصف علی زرداری بتائیں کل ان کی مسلح سوچ نہ ہونے اور سندھ میں اکثریت ہونے کا مطلب کیا تھا، مرتضی بھٹو کو کس نے قتل کرایا، الذوالفقار بنانے اور پاکستان توڑنے والے کون تھے، آصف زرداری کے ذہن میں رہے اسلحہ اوراکثریت کی دھمکی سے ہم نہیں ڈرتے، ہم جنگ آزادی لڑنے والوں کی اولاد ہیں۔
