ئی فون Apple آج سے پاکستان میں باقاعدہ طور پر آفیشل ورنٹی کے ساتھ پاکستانی عوام کو موبائل فون فروخت کے لئے پیش

اسلام آباد
زبیر قصوری
دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی والی امریکی کمپنی آئی فون Apple آج سے پاکستان میں باقاعدہ طور پر آفیشل ورنٹی کے ساتھ پاکستانی عوام کو موبائل فون فروخت کے لئے پیش کر رہی ہے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی اے کے ذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے درپیش تمام مشکلات کو دور کردیا گیا ہے اور اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آئی فون دنیا بھر کی طرح پاکستانی عوام کو فیس ٹائم کے ساتھ دستیاب ہوگا اس سے پہلے فیس ٹائم بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال کروڑوں ڈالرز کا موبائل فون غیر قانونی راستے سے پاکستان آتا تھا جس سے پاکستانی قومی خزانے کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو رہا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ جس طرح دنیا بھر میں موبائل فون کمپنی اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہے اسی طرح اب پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کرے گی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امریکی کمپنی پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی مقامی کمپنی ایئر لنک کے ساتھ مل کر ملک بھر میں انٹرنیشنل ورنٹی سنٹر آفٹر سیل سروس فراہم کرے گی اور آئی فون ایپل کی تمام پروڈکٹس کو فروخت کے لیے پیش کرے گی اس سے پاکستانی عوام کو روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوں گے