اہم خبریں

ابتدائی مرحلے سے ہی باہر پاکستانی ٹیم کو 20 ملین روپے سے زائد ملنے کا امکان

کراچی: ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے سے ہی باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو 20 ملین روپے سے زائد ملنے کا امکان ہے۔

ایونٹ میں مایوس کن آغاز کے بعد گرین شرٹس نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری چاروں میچز لگاتار جیتے تھے، اگرچہ ان کی یہ محنت انھیں سیمی فائنل میں پہنچانے میں ناکافی رہی تاہم پانچویں نمبر پر رہنے کی وجہ سے وہ 20 ملین سے زائد حاصل کرنے کے حقدار بن گئے ہیں۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق ایونٹ کی انعامی رقم کی تقسیم کے حساب سے پہلے راؤنڈ میں شرکٹ پر ہر ٹیم کو 7 ملین روپے جبکہ اس راؤنڈ میں ہر کامیابی پر 2.8 ملین روپے ملنے ہیں، مکمل نہ ہونے والے میچ کے لیے1.4 ملین روپے ملیں گے۔

اس طرح 5 کامیابیاں اور ایک واش آؤٹ میچ کی بنیاد پر گرین شرٹس کو 20 ملین سے زائد رقم ملے گی، ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 280 ملین جبکہ رنر اپ کو 140 ملین روپے دیے جائیں گے، سیمی فائنلسٹ ٹیمیں 55 ملین روپے فی کس وصول کریں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More