Uncategorized

احتساب سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب کی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا احتساب سے متعلق بیان مسترد کردیا جب کہ چیئرمین نیب نے  فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ احتساب کا عمل نیب نہیں بلکہ حکومت کررہی ہے، نیب نے وفاقی وزیرکے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

ترجمان نیب کے مطابق فواد چوہدری کا یہ کہنا کہ احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں، حقائق کے منافی ہے اور وفاقی وزیر کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سےآج تک نیب کوکوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا جب کہ  فواد چوہدری کا بیان نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کی پیمرا سے مصدقہ کاپی حاصل کرکے وفاقی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More