اہم خبریں

احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 2 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کردیا۔ 

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے آصف زرداری سے اب تک ہونے والی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

آصف زرداری نیب پراسیکوٹر کے دلائل کے دوران روسٹرم پر آگئے جس پر جج نے ان سے استفسار کیا، کیا آپ دلائل سننا چاہتے ہیں تو آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ سننا چاہ رہے ہیں نیب کیا گھڑ رہی ہے جس پر نیب پراسیکوٹر سردار مظفر نے جواب دیا کہ ہم گھڑ نہیں رہے بلکہ تفتیش کے ذریعے بتا رہے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میرا ایک ہی دفعہ 90 روز کا ریمانڈ کر دیں تاہم احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 2 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More