اہم خبریں

اسرائیل-غزہ میں 2 روز تک کشیدگی کے بعد جنگ بندی

اسرائیل اور فلسطینی تنظیم کے درمیان 2 روز تک کشیدگی کے بعد جنگ بندہ کا معاہدہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسرائیل نے فلسطینی کمانڈر کو فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد رد عمل میں غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے تھے جبکہ اسرائیل نے بھی رد عمل میں فلسطینی علاقوں پر حملے جاری رکھا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک راکٹ حملے جاری ہیں ہم مزید فضائی حملے کرتے رہیں گے’۔

تاہم فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مصر اور اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے جنگ بندی میں معاونت کی گئی جس کے بعد فلسطینی تنظیم اور اسرائیل نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سفیر برائے اسرائیل-فلسطین تنازع، نکولے ملادینوو کا کہنا تھا کہ ‘مصر اور اقوام متحدہ نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

واضح رہے کہ آئندہ کے چند روز اسرائیل اور غزہ کے لیے نہایت اہم ہوں گے جس میں دونوں جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

صبح ساڑھے 5 بجے ہونے والے معاہدے سے قبل اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہوگئی تھی۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی جاں بحق ہوئے جن میں 5 بچے شامل تھے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی رات کو اس کے فضائی حملے میں جاں بحق بھاء ابو العطا فلسطینی تنظیم کا کمانڈر تھا جو اسرائیل پر ہونے والے متعدد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

تاہم بھاء ابو العطا کے اہل خانہ، پڑوسی اور فلسطینی تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی پولیس کا افسر تھا۔

ان کے پڑوسی ادن عبداللہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ جنگی جرائم ہیں، آپ معصوم لوگوں کا قتل کر رہے ہو جو گھر میں سو رہے ہوں’۔

خیال رہے کہ منگل کی رات کو اسرائیل نے فلسطینی تنظیم کے کمانڈر بھاء ابو العطا کو فضائی حملے میں جاں رات کو سوتے وقت جاں بحق کردیا تھا۔

اسرائیل نے رات کی تاریکی میں فضائی حملہ کیا تھا جب بھاء ابو العطا سو رہے تھے جبکہ حملے میں ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کا گھر پر فضائی حملہ، فلسطینی کمانڈر ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے بعد سے اب تک غزہ سے اسرائیل کی حدود میں اب تک 450 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

تاہم راکٹ حملوں میں کوئی اسرائیلی ہلاک نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اب تک 63 زخمیوں کا علاج کیا ہے اور ان سب کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

اسرائیل نے رد عمل میں مزید فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں اب تک 34 فلسطینی جاں بحق ہوئے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More