اہم خبریں

اسرائیل کا فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا اعلان

غزہ : اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کو نشانہ بنانے والے حملوں میں شہریوں کی غیر متوقع ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبررساں ادارے ا ایف پی کیرپورٹ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا جو عموماً کمزور ہوتا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق باضابطہ معاہدہ ہونے کے بعد یہودی ریاست کے ساحلہ علاقے میں بھی راکٹ داغے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز اسرائیل نے اسلامی جہاد کے خلاف جوابی حملے کیے تھے جو غزہ کی محصور پٹی پر حکمرانی کرنے والی جماعت حماس کے بعد دوسرا بڑا عسکری گرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کے باوجود اسرائیل کا پھر فلسطین پر فضائی حملہ

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ڈیرہ البلاہ میں کیے گئے فضائی حملے میں ابو ملحوس ان کی 2 بیویاں اور 5 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

جمعرات کو شروع ہونے والی جنگ بندی سے کچھ گھنٹوں قبل اسرائیل نے رسمی ابو ملحوس کے گھر کو نشانہ بنایا جنہیں اسلامی جہاد کا کمانڈر قرار دیا گیا۔

دوسری جانب اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ ابو ملحوس اسلامی جہاد سے منسلک شخص کے طور پر معروف تھے لیکن وہ تنظیم کے کمانڈر نہیں تھے۔

اس حوالے سے اسلامی فوج کے ترجمان جوناتھن کنریکس نے دعویٰ کیا کہ دیگر افراد کی طرح حملے کا نشانہ بننے والے ہدف نے بھی اپنی رہائش گاہ میں اسلحہ اور فوجی سامان چھپانے کا حربہ استعمال کررکھا تھا‘۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کا گھر پر فضائی حملہ، فلسطینی کمانڈر ہلاک

انہوں نے کہا کہ آرمی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں سے آگاہ ہے لیکن اس کی توقع نہیں کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کو دستیاب معلومات کے مطابق حملے کے وقت کسی شہری کو نقصان پہنچنے کی توقع نہیں تھی۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی ایف حملے سے شہریوں کو نقصان پہنچنے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اس واقعے کے بارے میں ابو ملحوس کے رشتہ دار نے بتایا کہ ’حملے میں بچ جانے والے افراد اور بچوں کو مقام ہسپتال پہنچایا گیا ’وہ معصوم ہیں جن کے پاس اب صرف تلخ یادیں ہوں گی اور انہیں اس سب سے نکلنے میں وقت لگے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عرب ممالک فلسطین کو دھوکہ دے رہے ہیں؟

یاد رہے کہ لڑائی کا حالیہ دور اس وقت شروع ہو جب اسرائیل نے فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہا العطا اور ان کی اہلیہ کو شہید کردیا جس کے ردِ عمل میں اسرائیل میں بھی راکٹ برسائے گئے۔

اس ضمن میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہودی ریاست کے خلاف کئی کارروائیوں کے پیچھے مذکورہ کمانڈر کا دماغ تھا، خیال رہے کہ حماس کے مقابلے میں چوٹی ہونے کے باجود اسلامی جہاد کو زیادہ شدت پسند تصور کیا جاتا ہے۔

کمانڈر کی ہلاکت کے بعد اسلامی جہاد نے اسرائیل میں 450 سے زائد راکٹ برسائے جس سے کچھ زخمی اور املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس میں سے ایک راکٹ ایک مصروف شاہراہ پر تیزرفتار کار کو نشانہ بناتے بناتے بچا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More