اہم خبریں

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کاشف جلیل خان نے سول ویٹرنری ہسپتال اورڈپٹی ڈائریکٹر لا ئیوسٹاک کے دفتر کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر نے گل گھوٹو کی فری ویکسی نیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیااللہ گوندل، سیینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان، ویٹرنری آفیسر چیلیانوالہ اور تحصیل بھر کے ویٹرنری اسسٹنٹس بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ اورڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیااللہ گوندل نے بتایا کہ یکم فروری سے 31 مارچ تک محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 2لاکھ 28ہزارگائے بھینسوں میں گل گھوٹواور 31ہزاربکریوں میں پلورونمونیا کے حفاظتی ٹیکے فری لگائیں گی ،انہوں نے مویشی پال حضرات سے اپیل کی کہ وہ ویکسی نیشن کرواتے ہوئے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور ان کوشناختی کارڈاور موبائل نمبر ضرور لکھوائیں انھوں نے مزید کہاکہ اگر کسی بھی مویشی رکھنے والے شخص کے جانوروں کو 31مارچ تک حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جاتے تو متعلقہ ویٹرنری ہسپتال میں رابطہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل خان نے کہاکہ حکومت پنجاب نے مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے لاتعداد اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت جانوروں کے گوشت میں اضافے کیلئے مویشی پال حضرات کو کروڑوں روپے کی سبسڈی مہیا کر رہی ہے جس سے مویشی پال حضرات کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات ان سہولیات سے مستفید ہوکر خاطر خواہ مالی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More