
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک اور ننھی پری کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناکر جھاڑیوں میں پھینک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں 4 سالہ بچی انتہائی تشویشناک حالت میں جھاڑیوں سے ملی ، جسے نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بچی تاحال پمز اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے۔
بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کے مطابق گزشتہ رات بارش دیکھنے کیلئے باہر نکلی تھی، کافی دیر تک نا لوٹنے پر بچی کی تلاش کی تو وہ بے ہوش حالت میں قریبی جھاڑیوں سے ملی۔…
