

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں نو بیاہتا جوڑا چھپکلی والا دودھ پی گیا جس سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرادیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دودھ کے برتن سے مری ہوئی چھپکلی برآمد ہوئی، خاتون کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، معلوم ہوا ہے کہ زہریلا دودھ پینے سے صائمہ نامی نئی نویلی دلہن دم توڑ گئی جبکہ اس کے خاوند صدام محمد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو دودھ کے برتن میں چھپکلی مری ہوئی پڑی تھی، دودھ کے برتن میں چھپکلی گرنے سے دودھ نہایت زہریلا ہوا جسے دونوں میاں بیوی نے پی لیا۔
متوفیہ کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو تحریری درخواست دی جس پرمجسٹریٹ نے صائمہ کی لاش اس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
