اہم خبریں

اسکولوں میں اضافی فیس پر والدین کا وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

لاہور: سیکڑوں والدین نے اسکول انتظامیہ کی جانب اضافی فیس لینے پر وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پنجاب حکومت اور نجی اسکولوں کے خلاف احتجاج کیا۔

متاثرہ والدین نے فیس سے متعلق سپرم کورٹ کے احکامات پر عملدآمد نہ ہونے پر زمان پارک میں وزیر اعظم کی رہائش کے باہر احتجاج کیا۔

پیرنٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے غیر منصفانہ فیسوں کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران پیرنٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے پلے کارڈز اور بینزر بھی تھامے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر اس لیے احتجاج کررہے ہیں تاکہ انہیں انتخابات کے دوران تعلیمی نظام میں اصلاحات سے متعلق کیے گئے وعدے یاد دلاسکیں اور اس اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرواسکیں۔

مزید پڑھیں: نجی اسکولوں نے فیس کٹوتی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کردی

پاکستان ایجوکیشن موومنٹ کے رہنما سجیل عثمانی نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے مطابق فیس پر عملدرآمد نہیں کرواسکی۔

سجیل عثمانی نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز مافیا اور حکومت نے ہاتھ ملالیے ہیں جس کی وجہ سے والدین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں۔

یاسر قریشی نے فیس طے کرنے کے معیار سے متعلق تشویش کا اظہار کیا کہ اور کہا کہ والدین نے جنوری 2019 میں ظاہر کی جانے والی فیس سے زیادہ فیس ادا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کو ادا کیے جانے والے چالانوں کے ذریعے اسکولوں کے ریکارڈ کی تصدیق کرنی چاہیے اور عوام کے لیے ویب سائٹ پر موجود ہونا چاہیے۔

پیرنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عاطف رحمٰن نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی گروپ والدین کے مفادات کے خلاف کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول فیس میں 20فیصد کمی،سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

عاطف رحمٰن نے کہا کہ وہ نجی اسکولوں کی جانب سے وصول کی گئیں اضافی فیسوں کی ریکوری تک تعلیمی حکام کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

والدین نے مطالبہ کہ حکومت پرائیویٹ پنجاب ایکٹ 2014 اور 2016 پر عملدرآمد کروائے اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حکومت ایکٹ کی منظوری کے باوجود اسے نافذ کیوں نہیں کررہی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولوں کی تصدیق شدہ آڈٹ رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں اور حکومت اور نجی اسککولوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More