اہم خبریں

اصل زندگی کا سلطان کون؟ سلمان خان نے خود بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتادیا کہ حقیقی زندگی میں سلطان وہ نہیں بلکہ ان کے والد ہیں۔

اگر شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہے تو سلمان خان بالی ووڈ کے سلطان ہیں اورفلم انڈسٹری پر راج کرنے کے ساتھ کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ تاہم سلمان خان کی یہ بادشاہت صرف بالی ووڈ تک ہی محدود ہے اصل زندگی کا سلطان کوئی اورہی ہے جس کے بارے میں سلمان خان نے خود ہی بتادیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بگ باس13؛ سلمان خان اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیں گے

حال ہی میں سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے والد سلیم خان ماضی کا مقبول گیت ’’سہانی رات ڈھل چکی‘‘ گاتے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان بھی اپنے والد کی آواز میں آواز ملاتے نظر آرہے ہیں۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فیملی کے اصل سلطان اورٹائیگر ان کے والد ہیں۔ گزشتہ روزشیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 24 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More