Uncategorized

افغانستان کیخلاف غیر ضروری اپیلیں ویرات کوہلی کو مہنگی پڑگئی

آئی سی سی نے بار بار غیر ضروری اپیلیں کرنے پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا۔ 
گزشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی تھی تاہم اس دوران ویرات کوہلی بار بار غیرضروری اپیل کرتے رہے جس پر آئی سی سی حرکت میں آگئی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کردیا اور ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا۔
افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم اس وقت مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،ورلڈ کپ میں سب سے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر جب کہ آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، بنگلہ دیش 5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ویسٹ انڈیز3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں ، پاکستان تین پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More