بین الاقوامی

افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی

خود کش حملے میں 3 اہلکار اور 6 شہری ہلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار  کے دارالحکومت جلال آباد کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔


پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز کی شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کے باوجود تاحال ننگرہار میں داعش اور طالبان جنگجو کافی متحرک ہیں اور پولیس گاڑی پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ہے، داعش کا دعویٰ اعماق نیوز ایجنسی نے جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں تاہم فریقین اب بھی امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں جس کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زلمے زاد اور قطر حکام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More