
اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) خورونوش (اشیا) کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے گندم کی برآمد پر پابندی لگانے اور صنعتی شعبوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں سسبسڈی جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ لینے میں ناکام ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ اور ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ کابینہ ملکی جہازوں سے تیل کی درآمد کرنے اور ملک میں اضافی جہاز لانے کے لیے ٹیکس سے استثنیٰ کا فیصلہ لے گی۔
