Uncategorized

اقوام متحدہ کا پاکستان کو اپنے عملے کیلئے فیملی اسٹیشن قرار دینے کااعلان

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے  پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا ہے اور اب اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار بھی اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔

پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے عملے  کیلئے فیملی اسٹیشن قرار دینے کااعلان کیا ہے اور اب اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار اب اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے خط کے ذریعے پاکستان کو مطلع کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کیں جس کے تحت 14 جون سے پاکستان کے لیے نان فیملی اسٹیشن پوزیشن ختم کر دی گئی ہے، فیصلہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں متعدد ممالک سکیورٹی صورتحال میں یواین سے معاونت کے طلب گار رہتے ہیں اس کا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے مثبت اثر پڑے گا اور یہ امکان بھی ظاہر کیاجارہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری پر بھی فضا ہموار ہوگی، اس کے لئے گزشتہ 2 سال سے کوششیں کی جارہی تھیں، فیملی اسٹیشن سے مراد یہ ہے کہ  اقوام متحدہ کا عملہ اب پاکستان میں اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More