

اینٹی منشیات خبریں لگنے پر ایس ایچ او الہ آباد نے مزدور پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا
گھر سے سبزی لینے آئے خالد نامی الہ آباد کے شہری کو پولیس نے شراب فروخت کا الزام لگا کر دھر لیا
شراب ثابت کرنے کے لئے قریبی ٹیوب ویل سے پانی کینی میں ڈال لیا (عینی شاہدین)
خالد کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد شراب فروشی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ایک اور ظلم کی داستان رقم کردی
الہ آباد چونیاں روڈ کا رہائشی محمد خالد اپنے گھر سے سبزی لینے گیا تو مو ثر سائیکل سوار پولیس ملازمین نے اسے پکڑ لیا اس کی مو ثر سائیکل تھوڑی دور کھڑی پولیس وین میں ڈال لی اورعینی شاہدین کے مطابق وہی قریبی ٹیوب ویل سے کینی میں پانی ڈال لیا تا کہ غریب مزدور پر اسی پانی کو شراب بنایا جا سکے اس سے چند دن قبل بھی پولیس نے خالد کو پکڑا تو ایک ٹاؤٹ کے ذریعے 7ہزار روپے میں جاں بخشی کروائی
آج پھر صرف مو ثر واپس کرنے کے لئے خالد کے ورثا سے5 ہزار روپے بٹور لئے اور اس کے خلاف تھانہ میں 20لیٹر شراب کا مقدمہ نمبر 384/19 درج کر دیا گیا جبکہ اس بیوی کا کہنا ہے کہ میں نے قرض اٹھا کر اپنے دیور کو 5ہزار دئے مگر پولیس نے صرف مو ثر سائیکل چھوڑی میرا خاوند نہیں جبکہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ خالد شراب فروخت نہیں کرتا ہے ASI قاسم خان سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بار بار کال کاٹ دی اور موقف دینے سے انکار کر دیا
