

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے خلاف درج فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا۔
مذکورہ حکم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی جانب سے ایک درخواست دیے جانے کے بعد سامنے آیا جس میں ای سی پی سے استدعا کی گئی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل کیس کا فیصلہ کردیا جائے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کریں۔
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس گزشتہ 5 سال سے زیر التوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے لیے کیس کی روزانہ سماعت کی جائے اور چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل اس کا فیصلہ کیا جائے۔
