اہم خبریں پاکستان

رانا ثنا اللہ کو نوٹس بھجوادیا 15 دن میں افاقہ ہوجائے گا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو نوٹس بھیج دیا ہے اور اب انہیں 15 روز میں بیماری سے افاقہ ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے لیکن ذاتیات پر حملے نہیں کرنے چاہئیں۔ سیاسی لڑائی کو عدالت میں لے کر نہیں جانا چاہتے لیکن جب کوئی اخلاقیات بھول جائے تو پھر اٹھنا پڑتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثنااللہ اکثر مجھے یاد کرتے رہتے ہیں، وہ باجی لفظ کے تقدس سے آگاہ ہی نہیں، عدالتی دروازہ کھٹکھٹانا ہر شخص کا حق ہے، ڈاکٹر پہلے دوائی دیتا ہے، پھرٹیکا لگاتا اور آخر میں آپریشن کرتا ہے، رانا ثنا اللہ کونوٹس بھیج دیا ہے اب ان کے الفاظ جہاں نشر ہوں گے اس چینل کو نوٹس بھیجیں گے۔ امید ہے راناثنااللہ کو 15روز میں بیماری سے افاقہ ہوجائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More