
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 44 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جب کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا ہوگیا جس کےبعد ڈالر 153 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 152.90 سے بڑھ کر 153.70 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔…
