Uncategorized

انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، وزیراعظم عمران خان شامل

 اسلام آباد: قومی کرکٹرز کے بعد پاکستانی سیاستدان بھی انگلینڈ میں آئندہ ماہ شیڈول انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلے ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہیں جن کا اختتام 15 جولائی کو فائنل میچ کے ساتھ ہوگا ، ایسے میں اراکین پارلیمنٹ کے ورلڈ کپ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ کرکٹ کا یہ عالمی میلہ 8 سے 15 جولائی تک لندن میں سجے گا-

پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے ورلڈ کپ میں 26 رکنی اسکواڈ شرکت کرے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی پاکستان ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ رکن قومی اسمبلی علی زاہد ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے،وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ایم این امیر سلطان کو سونپی گئی ہے۔

ٹیم کے دیگر ارکان میں وزیر مملکت شہریار آفریدی، صداقت عباسی اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ٹیم کا حصہ بننے والوں میں مخدوم زین حسین قریشی کپتان ،علی زاہد نائب کپتان،امیر سلطان ،شہریار آفریدی ،قاسم سوری  ،شاہ فرمان گورنر ،علی زاہد، مصطفی محمود، عمران خٹک، صداقت عباسی ،نوید ڈیرو، مجاھدعلی، عطاءاللہ خان، شاہد خٹک،آغا شاہ زیب دانی، سینیٹر ،سید علی حیدر گیلانی، محمد بخش ،مبین خلجی، عباس جعفری اوراحمد کنڈی شامل ہوں گے۔  ایاز اکبر ٹیم کوچ ہوں گے،شہریار خان ٹیم مینیجر جبکہ مظہر علی اور ابرار حیدر ٹیم اسسٹنٹ کوچز ہوں گے۔ جب کہ وزیر اعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی پارلیمنٹری کرکٹ ٹیم کے اعزازی ارکان ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More