ایف ایم ریڈیو

او آئی سی میں بھارت کسی بھی حیثیت میں قبول نہیں، شاہ محمود قریشی

مکس ایف ایم 100عارفوالا کی خصوصی رپورٹ کے مطابق: جدہ:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قبول نہیں۔

جدہ میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن و استحکام، حرمین شریفین کی مقدس سر زمین کے امن و استحکام سے منسلک ہے،اس مقدس سر زمین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گزارش کی کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی میں بھارت کی شمولیت کسی بھی حیثیت میںِ قبول نہیں، انھوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو سعودی عرب میں مقیم ورک فورس اور طلباکیلیے خصوصی توجہ کی درخواست کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More