اہم خبریں

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ

اسلام آباد: اپوزیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں اکرم خان درانی ،احسن اقبال، طاہر بزنجو، نیئر بخاری، میاں افتخار، عثمان کاکڑ اور فرحت اللہ بابر شریک ہوئے۔

کمیٹی نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرانے کیلئے دباؤ بڑھانے اور الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد رہبر کمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس سے پیدل ہی احتجاج کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے۔ ارکان اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کیا۔ رہبر کمیٹی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اپنی یادداشت پیش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ کیس میں تاخیر ملک کے لیے نقصان دہ ہے، الیکن کمیشن سے درخواست ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے
اور کیس کا جلد فیصلہ کرے، جس روز فیصلہ آئے گا تو پوری تحریک انصاف ختم ہو جائے گی۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے درجنوں بےنامی اکاؤنٹس رکھے اور ان کی تفصیلات پیش نہیں کیں،پاکستان دشمن فنڈنگ بھی پی ٹی آئی کو ملتی رہی ہے، امریکا،یورپ،بھارت،مشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے آتے تھے، بیرون ملک سے پیسہ عمران خان کے اکاؤنٹ میں آتا تھا، اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنرریٹائرہوجائیں گے، پی ٹی آئی کوشش کررہی ہےکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہوجائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیرموثرہوجائے۔

پی پی پی رہنما نیر بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جلد از جلد کی جائے، قوم مطالبہ کررہی ہے پی ٹی آئی تلاشی دے، کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف کاقتل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More