
اسلام آباد جنگ نیوز
پاکستان میں ٹیکنو موبائل فون اور انفنکس موبائل فون فراہم کرنے والی معروف چائنیز کمپنی نے اپنا نیا برانڈ آئی ٹیل کے نام سے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی والی معروف کمپنی ایئر لنک کا انتخاب کیا گیا ہے کمپنی iTel mobile phone پاکستان بھر میں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ کسٹمر کیئر کی بھی شاندار خدمات فراہم کرے گی اس موقع پر پاکستان میں iTel mobile phone کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان یوسف اور ایئر لنک کمنیکیشن پاکستان کے سربراہ مظفر پراچہ نے دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں کمپنی پاکستان میں موبائل فون صارفین کو جدید ترین اور اعلی کوالٹی کے موبائل فون انتہائی کم نرخوں پر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو کو کسٹمر کیئر کی بھی سہولیات دوسری کمپنیوں سے سے بہتر فراہم کرے گی


