Uncategorized

اکستان کا دہلی افطار ڈنر میں مہمانوں کو ہراساں کرنے پر بھارت سے احتجاج

نئی دلی کے سفارت خانے میں 28 مئی کو  پاکستانی ہائی کمشنر نے حسب روایت افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نا صرف ہائی کمیشن کا محاصرہ کرلیا تھا بلکہ مہمانوں کی تلاشی کے نام پر بےعزتی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

پاکستان نے بھارت کے غیر سفارتی اقدام کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے یہ معاملہ سفارتی سطح پر اُٹھانے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو ایک احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے افطار ڈنر کے شرکاء بالخصوص کشمیری مہمانوں کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے تلاشی لی، تصاویر اتاریں اور ہراساں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں بھارتی حکام نے سفارتی دھجیاں بکھیردیں

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کشمیری مہمانوں کو افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، یہی اوچھے ہتھکنڈے 22 مارچ کو ہونے والی تقریب میں بھی اپنائے گئے تھے اور اس وقت بھی احتجاج کیا گیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور روش پر قائم ہے۔

پاکستان نے احتجاجی مراسلے میں موقف اختیار کیا کہ بھارت کا غیر سفارتی رویہ قابل مذمت اور ویانا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی ہے، مراسلے میں بھارت سے اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More