Uncategorized

اگر جنگ ہوئی تو ایران کا خاتمہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن ایران سے جنگ چھڑی تو وہ اسے نیست و نابود کردیں گے۔
امریکی ٹی وی این بی سی سے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ایسا ہوا تو ایران نیست ونابود ہوجائے گا، ہم ایران سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں جوہری ہتھیار کسی صورت بنانے نہیں دیں گے اور اگر وہ پھر جوہری ہتھیار بنانا چاہتے ہیں تو انہیں ایک عرصے تک تباہ حال معیشت کے ساتھ رہنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی لیکن میں نے کارروائی سے صرف 10 منٹ پہلے انہیں روک دیا کیوں کہ مجھے بتایا گیا کہ کارروائی کے نتیجے میں 150 لوگ مارے جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی، ٹرمپ
خیال رہے ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا تھا، امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے اور امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں نہ صرف بحری بیڑے تعینات کررکھے ہیں بلکہ امریکا نے مزید فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے خلیج اومان میں جاپان اور ناروے کے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے کی گئی ہے تاہم ایران نے یہ الزام مسترد کردیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More