

پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ نے رواں سال جولائی میں جنسی تشدد کرنے اور دھوکا دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس حیدر کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
اداکار پر نہ صرف عام لوگوں نے تنقید کی بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی ان کے خلاف نظر آئیں۔
محسن عباس حیدر کو ان الزامات کے بعد اپنے شو مذاق رات سے بھی ہاتھ دھونا پڑا جبکہ ان تین ماہ میں وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے نظر بھی نہیں آئے۔
