
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی قیادت میں 5فروری یوم کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ آفس ایبٹ آبادمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی ہدایت پرریسکیو جوانوں نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 05فروری کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی طرف سے کشمیروں کے حق میں ریلی بھی نکالی گئی ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کا کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیاجائے۔
کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے ۔
