اہم خبریں

ایران کی آئل ٹینکر ضبط کرنے پر برطانیہ کو بھرپور جواب دینے کی دھمکی

تہران: ایران آرمی کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے پر اب برطانیہ کو بھر پور جواب دینا لازمی ہوگیا ہے۔

ایران کے آرمی چیف نے آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے اور رہا نہ کرنے کی ضد پر قائم برطانیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو بھرپور اور مناسب جواب دینا ضروری ہو گیا ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے ایرانی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو بے بنیاد وجوہات کی بنا پر روکا گیا ہے، یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اور ایرانی تنصیبات اور مفادات کے تحفظ کیلیے ہر حد تک جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران نے اپنا آئل ٹینکر رہا نہ کرنے پر برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دیدی

دوسری جانب برطانیہ ایرانی آئل ٹینکر کے شام کو پابندی کے باوجود خام تیل کی سپلائی میں ملوث ہونے کے اپنے سابق موقف پر قائم ہے اور ایران کے دباؤ کے باوجود آئل ٹینکر کی رہائی کو عالمی قوانین کی پاسداری سے مشروط کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات برطانوی بحریہ نے جبرالٹر کے پانیوں میں ایرانی تیل بردار جہاز کو یورپی یونین کی جانب سے شام کو تیل کی سپلائی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر تحویل میں لے لیا تھا جب کہ ایران نے برطانوی الزام کو مسترد کردیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More