
ریٹیلرز کو اب ایک لاکھ 30 ہزار ایزی پیسہ لوکیشنز سے اپنے کمیشن کے حصول میں آسانی ہوگی جو فوری طور پر ان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کیا جائے گا

اسلام آباد۔ 29مئی 2019ئ
ملک کے پہلے اور سب سے بڑے موبائل فنانشل سروسز فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے حیدری بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ناردرن بوٹلنگ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ایزی پیسہ کیش لیس ڈسٹربرسمنٹ سلوشنز کے ذریعے ریٹیلرز کے کمیشن کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلنگ، پیپسی کولا انٹرنیشنل کی سب سے بڑی فرنچائز ہیں جو پورے آزاد جموں کشمیر خطے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، وفاقی دارالحکومت اور جنوبی پنجاب میںآپریٹ کر رہے ہیں۔
ایزی پیسہ ریٹیلر کمیشن ڈسٹربرسمنٹ سلوشن ایک آسان حل فراہم کرتا ہے جس میں نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ نقد رقوم کو ہینڈل کرنے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ یہ سلوشن دور دراز علاقوں میں موجود ریٹیلزز اور روائتی بینک اکاﺅنٹس کی عدم دستیابی کی صورت میں رقوم کی آسان منتقلی فراہم کرتا ہے۔ریٹیلرز کو اب ایک لاکھ 30 ہزار ایزی پیسہ لوکیشنز سے اپنے کمیشن کے حصول میں آسانی ہوگی جو فوری طور پر ان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کیے جا سکیں گے ۔ مزید برآں انہیں کسی بھی مالیت میں کمیشن کو نکالنے اور فنڈز کی منتقلی کی بھی آسانی ہوگی۔
اس پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات نے حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلرز کوایزی پیسہ ریٹیلر کمیشن ڈسٹربرسمنٹ سلوشن کے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایزی پیسہ ملک بھر میں اپنے گراں قدر ایجنٹس کے نیٹ ورک کے تعاون سے کمیشن کی تقسیم میں سہولت کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایزی پیسہ کے نقد ادائیگیوں کے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے طویل المدت مقصد کو پورا کرنے کے روزمرہ کے لین دین میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کے سلسلے میں ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم مالیاتی نظم و نسق میں مدد کرنے اور پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کے سلسلے میں اس طرح کے مزید معاہدے کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
حیدری بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ اور نادرن بوٹلنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے گروپ سی ایف او قاسم جعفری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی تقسیم کے لئے ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں بہت خوشی ہے، اس سے ہمارے ریٹیلرز کو پائیدار اور محفوظ انداز میں اپنے کمیشن تک رسائی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز ہمارے کاروبار کا اہم حصہ ہیں اور پاکستان میں نمایاں بوٹلرز ہونے کی حیثیت سے ہم ایزی پیسہ جیسی جدید مالیاتی سروس کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خدمات تک رسائی کو ممکن بناتے ہوئے اپنے ریٹیلرز کے ساتھ رابطے پر یقین رکھتے ہیں۔
