
ایل پی جی کی قیمت میں 7.20 روپے کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 7.20 روپے فی کلو، 85 روپے گھریلوں اور 325 روپے کمرشل میں کمی OGDCL کی طرف سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری۔
عرفان کھو کھر چیئرمین فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان نے ایک بیان میں کہا بین اقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے خوف سے گورنمنٹ پروڈیوسر OGDCL نے قیمت 61691.99 سے کم کرکے 54500 فی میٹرک ٹن مقرر کر دی۔

ایل پی جی کی قیمت میں7192فی میٹرک ٹن اورتقریباً 7.20 روپے فی کلو کمی کر دی، اوگرا کی طرف سے ماہ جون کی قیمت 118روپے فی کلو اور گھریلوں سلنڈر 1399.39 روپے مقرر کردی گئی لیکن مارکیٹ میں ایل پی 90/95 روپے فی کلو اور گھریلوں سلنڈر 1125 روپے دستیاب ہے
