اہم خبریں پاکستان

ایکسائز اینٹیلیجنس EIB-4 ایک ہفتے اندر اندر تیسری اور ایک بڑی کامیاب کاروائی، 27000 گرام ہیروئن اور 8000 گرام چرس برامد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں تمام ایکسائز موبائل سکواڈ ہر وقت الرٹ ہیں ،
اسی سلسلے میں سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس کے سربراہی میں EIB-4 کے انچارج محمد ریاض اور ایڈیشنل انچارج ضیا انور نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر صوابی انٹرچینج کے قریب موٹرکار گاڑی جس پر اسلام آباد نمبر کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، سے 27000 گرام ہیروئن اور8000 گرام چرس برآمد کی ، ملزم بنام جمروز خان ولد خیراز گل سکنہ تہکال بالا ڈاکخانہ پشاور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلیے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ چھوٹا لاہور صوابی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے منشیات روک تھام مہم میں سید نوید جمال اور متعلقہ عملے کی حالیہ بڑی کاروائی کو صراہا ، اور تمام ایکسائز موبائل سکواڈز کو منشیات کی روک تھام کے کیلئے مزید الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیئے ،
اس موقع پر سید نوید جمال انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو نے کہا کہ منشیات کے روک تھام کیلئے سیکریٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سید فیاض علی شاہ پر عزم ہیں اور منشیات کے خلاف مہم میں ان کا ہر وقت مکمل تعاون اور گائیڈ لائن حاصل ہے ۔ محمد ریاض انچارج EIB-4 کا ایک ہفتے میں تیسری کامیاب کاروائی بارے کہنا تھا کہ مسلسل کامیاب کاروائیوں کی وجہ افسران بالا کی جانب سے اعتماد ، گائیڈ لائن اور مکمل تعاون ہے ،

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More