Uncategorized

ایک وقت میں سیکڑوں پلیٹیں دھونے والا روبوٹ تیار

کیلیفورنیا: بڑے ریستورانوں میں برتن دھونے کے لیے خاص عملہ رکھا جاتا ہے اور پلیٹوں کو فوری طور پر دھونا ایک مسئلہ ہوتا ہے، اب ڈش کرافٹ نامی کمپنی نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو بہت تیزی سے سیکڑوں پلیٹیں دھوکر صاف کردیتا ہے۔

صرف امریکا میں ہی 5 لاکھ افراد ڈش واشر کی نوکری کرتے ہوئے ریستورانوں میں جھوٹی پلیٹیں دھوتے ہیں اور اب سیلیکن ویلی کی ایک کمپنی نے ایک خودکار روبوٹ بنایا ہے جو فی الحال ایسے پیالوں اور پلیٹوں کو دھوتا ہے جن سے کوئی دھات منسلک ہوتی ہے۔

ڈش کرافٹ کمپنی کے مالکان لِنڈا پولیوٹ اور پال برک مائر نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ دیگر اقسام کے دوسرے برتن بھی دھونے کےقابل ہوسکے گا، ہوٹل کا عملہ پلیٹوں کو ایک برتن میں جمع کرتا رہتا ہے اور روبوٹ اس کی نگرانی کرتا ہے، جب پلیٹیں ایک خاص تعداد تک پہنچ جاتی ہیں تو وہ اسے ایک ڈش واشر مشین میں پہنچادیتا ہے۔

روبوٹ مقناطیس کے ذریعے پلیٹیں اٹھاتا ہے اور ربڑ کے ٹکڑے سے بچا کچھا کھانا صاف کرتا ہے پھر کیمرے اور سینسر کی مدد سے وہ پلیٹوں کو پانی سے دھوکر صاف کرتا ہے اور اس عمل میں ری سائیکل پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد عملہ جراثیم کش مائع سے پلیٹوں کو مزید صاف کردیتا ہے۔

کمپنی کے مالکان کے مطابق وہ ایسے روبوٹ پر ایک عرصے سے کام کررہے ہیں اور وہ اسے ریستوران میں دیکھنا چاہتے تھے اور اسی بنا پر برتن دھونے والا روبوٹ بنایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریستوران کی صنعت اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مالک خود بھی ایک ریستوران پر رکابیاں دھونے کا کام کرتے رہے ہیں اور اب وہ ڈش واشنگ کے عمل کو خودکار بنانا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس عمل سے ہوٹلوں میں برتن دھونے والوں کی ملازمتوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جلد یا بدیر آٹومیشن کے تحت روبوٹ انسانوں کی جگہ لے لیں گے کیوں کہ روبوٹ تھکتے نہیں اور نہ ہی چھٹی مانگتے ہیں جب کہ ڈش کرافٹ کمپنی کو اپنی مصنوعات کے لیے 25 ملین ڈالر کی ترقیاتی رقم بھی مل چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More