اہم خبریں

اے ڈی بی کی سندھ میں تعلیمی منصوبے کیلئے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے صوبہ سندھ میں ثانوی تعلیمی نظام اور انفرااسٹرکچر کے معیار، رسائی اور صنفی ردعمل کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ اے ڈی بی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 28 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جس میں 28 فیصد بچوں کا تعلق سندھ سے ہے۔

سندھ تمام سطح کی تعلیم میں مجموعی اندارج کے تناسب اور داخلوں کی کم شرح کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: اے ڈی بی کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

بیان میں کہا گیا کہ ثانوی تعلیم کی بہتری کا منصوبہ جنوبی سندھ کے 10 اضلاع میں موجود سرکاری اسکولوں کے کمپاؤنڈ میں تقریباً 160 نئے سیکینڈری اسکولز کی تعمیر میں مالی مدد فراہم کرے گا۔

اس منصوبے پر 8 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت آئے گی، جس میں حکومت پاکستان 75 لاکھ ڈالر کا تعاون کرے گی اور یہ منصوبہ 2025 کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کے سماجی تحفظ کے پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے اضافی 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

اس قرض کی منظوری پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا تھا کہ اے ڈی بی کی جانب سے اکتوبر 2013 میں منظور کیے گئے سماجی تحفظ کے ترقیاتی منصوبے کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 8 لاکھ 55 ہزار خواتین کا اندراج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2.7ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

بیان میں مزید کہا تھا گیا کہ مذکورہ منصوبے کے لیے اضافی قرض کے ذریعے رقوم کی نقد منتقلی میں تعاون اور اس کے ساتھ بی آئی ایس پی کے ادارے کو مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات میں مدد جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں 9 اکتوبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ حال ہی میں ملک کے کنٹری آپریشنز بزنس 2022-2020 کے منصوبے کے تحت منظور شدہ قرض میں اوسطاً سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ کرے گا جس سے 2015 سے 2018 کے درمیان اس میں 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More