اہم خبریں

بابا سہگل نے گانوں کی چوری پر بالی ووڈ کو کاپی ووڈ کا نام دیدیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ گلوکار و ریپر بابا سہگل پرانے گانوں کی ری مکس کے نام پر دھجیاں اڑانے پر پھٹ پڑے اور بالی ووڈ کو کاپی ووڈ کانام دے دیا۔

بالی ووڈ میں گانے چرانا کوئی نئی بات نہیں، بالی ووڈ فلمسازو پروڈیوسرز اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے بڑی ڈھٹائی سے پاکستانی گانے تو چراتے ہی ہیں لیکن اپنی ہی فلم انڈسٹری کے پرانے اور کلاسک گانوں کو بھی فلموں کی کامیابی کے لیے ری مکس کے نام پر توڑ مروڑ کر فلموں میں شامل کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کے کلاسک گانوں کی اس بے توقیری پر جاوید اختر کافی عرصے سے اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور اب بالی ووڈ کے ایک اور نامور ریپر و گلوکار باباسہگل نے بھی اس معاملے پر آوازاٹھائی ہے۔ بابا سہگل نے ٹوئٹر پرکہا کہ اب  بالی ووڈ کے پرانے اور کلاسک گانوں کو ری مکس اور ری کری ایٹنگ کے نام پربگڑنا بند ہوجانا چاہئیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جاوید اختر ماضی کے مقبول گیتوں کے ری میک بنانے پر پھٹ پڑے

بابا سہگل نے کہا اس میں کوئی برائی نہیں کہ ایک گانا پھر سے بنایا جاتا ہےلیکن ایسا کرنے میں گانوں کی جو کوالٹی نکل کر سامنے آرہی ہے وہ بہت قابل رحم اور افسوسناک ہے، کیونکہ گانوں کا ری مکس بنانے میں کوئی تخلیقی صلاحیت استعمال نہیں ہورہی اور فلمساز صرف پرانے گانوں کو توڑ مروڑ کر ان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ کی چوری پر سینہ زوری

بابا سہگل نے کہا مہربانی کرکے نئے ٹیلنٹ کو موقع دو اور اوریجنل کو برباد کرنا بند کرو،اب بالی ووڈ کاپی ووڈ بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ 54 سالہ گلوکار بابا سہگل نے اپنے کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیاتھا وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لیے گلوکاری بھی کرچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More