اہم خبریں

بالی ووڈ خانز فلم انڈسٹری پرمزید راج کرنے کے خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی شاہ رخ اور عامر خان کی مقبولیت میں کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تینوں خانز ابھی مزید کچھ سال تک بالی ووڈ پر راج کرنے کے خواہشمند ہیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سےبالی ووڈ خانزبھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں۔ اس عرصے میں کئی اداکار آئے اور چلے گئے لیکن سلمان، شاہ رخ اورعامر خان جیسی مقبولیت کوئی حاصل نہ کرسکا۔ تاہم پچھلے کچھ عرصے میں تینوں خانز اپنی فلموں سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’’ریس3‘‘، شاہ رخ کی ’’زیرو‘‘ اور عامر خان کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ باکس آفس پر کمال نہ دکھاسکیں۔ ان فلموں کی ناکامی کے بعد کہا جانے لگاتھا کہ بالی ووڈ میں خانز کا جادو اب ختم ہوگیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم انڈسٹری پر اپنی کم ہوتی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا شہرت اور مقبولیت ایک دن آہستہ آہستہ دھندلا کر ختم ہوجاتی ہے، لیکن اسے ایک لمبے عرصے تک برقرار رکھنا اصل کام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں، شاہ رخ، عامر، اکشے اور اجے ہی ہیں جو اپنے اسٹارڈم کو لمبے عرصے تک برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سلمان خان نے کہا ہم نے نا صرف اپنی مقبولیت کوبرقرار رکھا بلکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس مقبولیت کو مزید کچھ سال اور برقرار رکھیں۔ سلومیاں نے اپنی شاہ رخ اور عامر کی فلموں کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اگر ہماری فلمیں نا چلنے سے باکس آفس کی کمائی میں 8 یا 10 فیصد کمی آئی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارا زوال کا دور شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے ’’ریس3‘‘ کی ناکامی کا غم  فلم ’’بھارت‘‘ کی کامیابی سے بھلادیا اور وہ اس وقت بھی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’’دبنگ3‘‘ اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’انشااللہ‘‘ شامل ہیں، ان دونوں فلموں کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More