اہم خبریں

بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کترینہ کیف کی بہن کو نصیحت

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں انٹری سے قبل نصیحت کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کی اونچ نیچ سے آگاہ کیا ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف کو بالی ووڈ جوائن کیے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اس عرصے میں جہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا وہیں وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے طورطریقوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں۔

کترینہ کی بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل بھی شوبز میں انٹری دینے جارہی ہیں اور اس موقع پر کترینہ نے اپنی چھوٹی بہن کو بالی ووڈ کے بارے میں نصیحت کی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو کہتی ہوں چاہے آپ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزماؤ یا ہدایت کاری کے آپ کو فلم انڈسٹری میں بنے رہنے کے لیے مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہئےکیونکہ یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے۔

کترینہ نےمزید کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اورکو مثال بناکر اس کے نقش قدم پر نہ چلیں بلکہ وہ کریں جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے اپنے دل کی آواز سنیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے فلم رواں سال 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More