اہم خبریں

باکسنگ: محمد وسیم نے میکسیکو کے لوپیز کو شکست دے دی

پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے کیریئر کی 10ویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فلائی ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں میکسیکو کے گینگان لوپیز کو شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلا گیا سپر فلائی ویٹ کیٹیگری کا مقابلہ 8 راؤنڈز پر مشتمل تھا جہاں ججز نے محمد وسیم کو 75 کے مقابلےمیں 77 پوائنٹس سے فاتح قرار دیا۔

محمد وسیم نے کیریئر کی 10ویں کامیابی حاصل کی —فوٹو: عبدالغفار
محمد وسیم نے کیریئر کی 10ویں کامیابی حاصل کی —فوٹو: عبدالغفار

محمد وسیم نے 13 ستمبر 2019 کو دبئی کے میرینہ باکسنگ ہال میں فلائی ویٹ باٹ باکسنگ چیمپیئن شپ میں فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

پاکستانی باکسر نے چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کیا تھا جہاں بھارتی حکومت نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے پوری وادی کا لاک ڈاؤں کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں پاکستان سے کچھ نہیں مانگتا: کامیاب باکسر محمد وسیم کا قوم سے شکوہ

تاہم محمد وسیم نے وطن واپسی پر باکسنگ فیڈریشن سمیت کسی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے ان کا استقبال نہ کرنے پر شکوہ کیا تھا اور انہیں اعزاز جیتنے کے باوجود کرائے کی ٹیکسی پر ایئرپورٹ سے گھر روانہ ہونا پڑا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چمپیئن باکسر نے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں ایئرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے فائٹ نہیں کرتا، میں فائٹ کرتا ہوں تاکہ پوری دنیا میں پاکستان کا شان دار استقبال ہو‘۔

محمد وسیم نے کہا تھا کہ انہوں نے ہر فائٹ اور ہر ٹوور سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہر ٹوور دنیا کو یہ دکھانے کا موقع دیتا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:پروفیشنل باکسنگ: محمد وسیم نے کیریئر کی مسلسل آٹھویں فائٹ جیت لی

بعد ازاں باکسنگ چیمپیئن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی تھی جہاں آرمی چیف نے ان کو کامیابی اور ملک کا نام روشن کرنے پر مبارک باد دی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارک دی اور کہا کہ محمد وسیم کی کامیابی سے پاکستان کا بیرون ملک وقار بلند ہوا ہے، محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوان ملک کا فخر ہیں اور پاک فوج باصلاحیت افراد کی سپورٹ جاری رکھے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More