
برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری المعروف غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے 810 ویں سالانہ عرس کی تقریبات درگاہ فرید پاکپتن میں بھی جاری ہیں۔
درگاہ بابا فرید پر حجرہ خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔عرس کی تقریبات میں محفل سماع منعقد ہوئی،ختمِ پاک کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی ، وبائی امراض سے نجات اور کشمیر کی آزادی کے لٸے خصوصی دعا کی گئی۔
