اہم خبریں

برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی نژاد قانون

برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی نژاد قانون دانوں کا ایک اہم اجلاس لندن میں منعقد ہوا جس کی میزبانی محسن ملک اور سہیل بابر خان نے کی۔ اجلاس سے لندن کے وکلاء رہنماؤں مرزا صفدر اقبال، بیرسٹر راشد اسلم، شاہد ندیم سندھو، چوہدری محمد شفیق، بیرسٹر اسد مقصود، مبارک محسن، سجاد کیانی، اشفاق جاوید، میاں سہیل انجم، عمران پرویز نے خطاب کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور وکلاء برادری کی بہبود اور ترقی کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر مختلف تنظیمی کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا گیا جس میں سنئیروکلاء باہمی مشاورت کے بعد نئی تنظیم کے حتمی قیام کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد اپنی کاروائی مکمل کر کے رپورٹ تیار کریں گے۔ کمیٹیوں کی تشکیل سے قبل ان کمیٹیوں کے مقاصد و اہداف اور اُن کے حصول کے متعلق شرکاء اجلاس نے سیر حاصل گفتگو کی۔ نئی تنظیم میں مثبت اور پروفیشنل اقدار کی افادیت پر خصوصی زور دیا گیا۔ نئی قائم ہونے والی وکلاء کی نمائندہ تنظیم وکلاء کمیونٹی کے لئے تربیتی ورکشاپس کے انعقادکے ساتھ اُن کے سماجی اور باہمی میل جول کے لئےپروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان سے آنیوالے وکلاء خالد نواز گھمن، ابرار شیخ اور شعیب شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پاکستانی سولیٹرز کو پاکستان سپریم کورٹ لائسنس کیلئے کی گئی کوششوں اور جہدوجہد کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ اب لائسنس کا کام تکمیل کے قریب ہے اور اس کے لئے انہوں نے پاکستان کے وکلا کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More